ریکروٹمنٹ پالیسی کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے:آئی جی

لا ہو ر (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ بہتر سے بہتر ٹیلنٹ کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کیلئے پنجاب پولیس کی ریکروٹمنٹ پالیسی کو جدید پولیسنگ کے تقاضوںکے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے اور پیشہ ورانہ امورمیں سزاو جز ا کے عمل کے دوران سنٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ ڈسپلن میٹرکس کو ہرصورت فالو کیا جائے ۔ قابل اور بہتر اہلکاروں کو فورس کا حصہ بنانے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو مزیدبہتر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا اس سلسلے میں سینئر افسران باہمی مشاورت اور اپنے تجربات کی روشنی میں سفارشات مرتب کریں تاکہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مشاورت کے بعد حتمی منظوری دی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس کے مختلف پراجیکٹس، ریکروٹمنٹ پالیسی سمیت دیگر شعبو ں کی ورکنگ سے متعلق امور کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا۔علاوہ ازیںآئی جی نے تھانہ شمالی چھائونی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملز م کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکائونٹیبلٹی بیورو اظہر حمید کھوکھر کو 24گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے اور ذمہ داران کے خلاف بلا تاخیر سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن