مسئلہ کشمیر پرانٹرنیشل ڈپلومیٹک کانفرنس مستحسن فیصلہ ہے:خدیجہ عمر فاروقی

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشل ڈپلومیٹک کانفرنس کا انعقاد مستحسن فیصلہ ہے اس سے وزیراعظم کشمیر کاز کو دنیا کے چپے چپے میں اجاگر کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے بھی بھار ت پر تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے اور یوری پارلیمنٹ کے ارکان نے مودی انتظامیہ سے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقدامات پر بھارت کو ہر میدان میں شکست ہورہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن