15 ارب سے سڑکوں کی تعمیر کا آغاز، آئندہ زیر حراست ہلاکت پر متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہو گا: عثمان بزدار

لاہور، حافظ آباد، ونیکے تارڑ(نیوز رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حافظ آباد میں نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے پہلے منصوبے کا آغاز کردیا۔ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 15 ارب روپے کی لاگت سے 1236 کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے حافظ آبادکے نواحی علاقے کولو تاڑر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122 اور پولیس خدمت مرکز شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واگزار کرائی گئی 58 کنال سرکاری اراضی پر شجرکاری کا افتتاح کر دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کا آغاز حافظ آباد سے کر رہے ہیں۔ پروگرام 5 سال تک جاری رہے گا۔پنجاب کے دیہات میں کارپٹڈ سڑکیں بنائیں گے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء میں ہو گا اور 31 دسمبر تک مکمل ہو گا۔ حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنائیں گے۔ حافظ آباد اور ڈیرہ غازی خان میں مجھے کوئی فرق نہیں لگتا۔ حافظ آباد والوں کا خلوص دیکھ کر لگتا ہے ڈیرہ غازی خان اپنے گھر آیا ہوں۔ تجاوزات کے خلاف حکومت پنجاب کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری سیاحت مامون جعفر تارڑ نے کہا کہ سیاسی بونے چہ میگویاں کرتے تھے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تبدیل کردیاجائے گا، ان کی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی نے کہا کہ ہم حافظ آباد آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ عثمان بزدار نے زیر حراست بعض ملزموں کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے واقعات پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کاحکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماورائے قانون کوئی اقدام قابل قبول نہیں۔ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا۔ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...