مقبوضہ کشمیر پریورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کااجلاس خوش آئند ہے:جاویدقصوری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے گذشتہ روز منصورہ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس خوش آئند ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری بھارت پر دبائو نہیں بڑھائے گی اس وقت تک خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ وادی میں زندگی مفلوج ، انٹرنیٹ ، موبائل ،لینڈ لائن سروس معطل، لوگ غذائی اجناس اور دوائوں سے محروم ہیں۔ بروقت اقدام نہ اٹھایا گیا اور بھارت کا کرفیو اس طرح جاری رہا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔مودی نے تاریخی غلطی کرکے بھارت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن