لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر کلفٹن کو شہریوں کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کیا۔ شنیرا اکرم نے سی ویو کو عوام کیلئے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیا ۔دریں اثناء شنیرا اکرم کی جانب سے کراچی کے ساحل سمندر پر کچرے سے متعلق شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت نے صفائی شروع کروا دی۔جبکہ اپنی ٹوئٹس میں حیران کن ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں سی وی پر کچرے میں بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں کراچی کی شہری ہونے کے ناطے کلفٹن کے ساحل کو خطرناک قرار دیتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ یہاں ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔دریں اثناء شنیرا اکرم کی جانب سے کراچی کے ساحل سمندر پر کچرے سے متعلق شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت نے صفائی شروع کروا دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی جنوبی ساحلِ سمندر کی صفائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سول سوسائٹی اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس معاملے کی نشاندہی کی۔ پولیس کے مطابق کلفٹن ساحل کے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
کلفٹن خطرناک ساحل، اہلیہ وسیم اکرم کے ٹوئٹس‘ ویڈیوز کا نوٹس، صفائی شروع
Sep 04, 2019