کٹھمنڈو (نوائے وقت رپورٹ) نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر قبضے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فیصلے کے بعد پیدا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بحیثیت سارک سربراہ نیپال چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسائل کو مذاکرات سے حال کریں کشیدگی بڑھانا بدترین راستہ ہے جس سے ہر قوم دور رہنا چاہتی ہے، امید ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان بھارت مذاکرات کا راستہ اپنائیں گے۔
پاکستان اور بھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں، نیپالی وزیر خارجہ
Sep 04, 2019