الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کوپیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کو کمیشن پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔گزشتہ روز حلقہ این اے 218 میر پور خاص سے رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے ۔ رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ الیکشن کمیشن کے سامنے خود پیش ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے 2017 ء میں اپنے اثاثہ جات میں دبئی اقامہ ظاہر کیا جبکہ 2018 میں اقامہ کا ذکر نہیں کیا۔ علی نواز شاہ نے موقف اختیار کیا کہ 2017 اور 2018 کے گوشواروں دونوں میں دبئی اقامہ کا ذکر کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر آپ نے گوشواروں میں دبئی اقامہ کا ذکر کیا ہے تو کیس متعلق برانچ کو بھیجا دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کو کمیشن پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔یاد رہے کہ ایم این اے علی نواز شاہ این اے 218 سے آزاد حیثیت کامیاب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن