اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پانچ رکنی سعودی کسٹمز اتھارٹی کے وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کا دورہ کیا اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی کسٹمز کے وفد کی قیادت محمد النوعیم ڈپٹی گورنر سیکیورٹی نے کی۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چئیر مین شبر زیدی نے پاکستان کی طرف سے قیا دت کی۔ محمد جاوید غنی ممبر کسٹمز پالیسی ، جواد اویس آغا ممبر کسٹمز اوپریشنز اور کسٹمز کے دوسرے اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں متعدد امور پر اتفاق ہو گیا ، دونوں ممالک کی اشیاء کی قیمتوں کے تخمینہ پر معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ، دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کی غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی ہو گا ، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پروگرام کی ترقی پر اتفاق کیا گیا ، مسافروں کی قبل از وقت معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ، سعودی اور پاکستانی کسٹمز اداروں کے درمیان منشیات بھیجنے اور وصول کرنے والوں کی نشاندہی پر تعاون کیا جائے گا، قبضہ کی گئی اشیاء اور گرفتار شدہ افراد پر تحقیقات کی معلومات کا تبادلہ ہو گا ، باہمی تعاون کے فروغ کے لئے رابطہ افسران کاتقرر کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی اور خود کار صلاحیت کو فروغ دینے پر تعاون کیا گیا ،میٹنگ کے دوران اس امر پراتفاق کیا گیا ہے کہ منشیات کی تجارت سمگلنگ اور کارگو کی انڈرانوائیسنگ اور اوورانوائیسنگ کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی وجہ سے ہیں۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ان مسائل کو تنہا ایک ملک حل نہیں کر سکتا۔ اس کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے اور اسی لئے دونوں ممالک باہمی تعاون معاہدوں کے تحت کسٹمز ٹو کسٹمز تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ محمد النو عیم نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ مزید مطلع کیا کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں کرنسی پر مانیٹری حد متعارف کی ہے جس کے بارے میں پاکستانی وزیٹرز بہت کم جانتے ہیں۔ سعودی وفد کے سربراہ نے درخوست کی کہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کوئی موثر آگاہی مہم چلائے۔ ممبر کسٹمز جاوید غنی نے کہاکہ کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ا ب کرنسی کو ڈیکلیر کرنا لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔ اور قانونی اور انتظامی عملدرا?مد کی بدولت کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کی کوشش جاری ہے۔ جاوید اویس ا?غا ممبر کسٹمز ا?پریشنز نے نیشنل سنگل ونڈو کے بارے میں سعودی وفد کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کی بدولت پاکستان کی تمام ایجنسیوں کے درمیان موثر اشتراک موجود ہے۔ مزیدبتایا کہ کیش سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔ مالی سال 2019-2018 میں کل 487ملین روپے ضبط ہوئے جو کہ مالی سال 2018-2017میں 157ملین روپے تھے۔ سعودی وفد نے ان اقدامات کی تعریف کی اور نیشنل سنگل ونڈو اور دوسرے پاکستانی اقدامات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
پانچ رکنی سعودی کسٹمز اتھارٹی کے وفد کی چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی سے ملاقات
Sep 04, 2019