عزاداری سید الشہداء کے مقاصد شہدائے کر بلا کے اہداف ہیں،علامہ حسین مسعودی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعفر یہ الائنس پاکستان کے سنیئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی کا کہنا ہے کہ عزاداری سید الشہداء کے مقاصد واہداف وہی ہیں جو کر بلا میں شہدائے کر بلا کے اہداف تھے دنیا کا ہر حر یت پسند انسان ظلم و ستم کے خلا ف اپنی جدوجہد کے لئے امام عالی مقام کو ہی رول ماڈل سمجھتا ہے کر بلا والوں کی یاد منانا ،عزاداری بپا کرنا ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج و فریاد ہے یہ کسی مزہب و مسلک کا نہیں عالم انسانیت کا معاملہ ہے ظالم کی مزمت اور مظلوم کی حمایت کا نام عزاداری سید الشہداء ہے جلوس ہائے عزاء ہوں یا مجلس عزاء ہوں یا شہدائے کربلا سے منسوب محافل و کانفرنسز کا انعقاد یہ شہدائے کر بلا سے اپنی والہانہ عقیدت ،مودت ،محبت کا اظہار ہے محرم الحرام آتے ہی حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر افسوس امام بارگاہوں ،مساجد و دیگر مقامات پر شہری انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کے لئے کوئی بھی مناسب اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی عزاداروں کے لئے مشکلات کاسبب بنا ہوا ہے سید الشہداء منانا ہماری عبادت ہے عبادت کے لئے جو وسائل فراہم کئے جاتے ہیں یا حکومتی سطح پر جو اقدامات کئے جاتے ہیں وہ عبادت کے زمرے میں آتے ہیںمگر اس میں رکاوٹیں کھڑی کرنا عبادت میں خلل کے مترادف ہے جنہیں کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن