مولانا عبدالماجد نقشبند ی کی زیر صدارت علماومشائخ کا ہنگامی اجلاس

کراچی(نوائے وقت نیوز) مسلم علماء اتحادپاکستان کے سربراہ و پیپلز پارٹی آزاد جمو ں و کشمیر علماو مشائخ سندھ ژون کے رہنما مو لانا پیر عبدالماجد نقشبند ی نے ایف بی ایریا بلاک 22پاک مدینہ کالونی میںواقع علامہ مرتضیٰ خان رحمانی کی رہائشگاہ پر مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر منعقدہ علماومشائخ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم و جبر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھرپورانداز میں اٹھائے مظلوم کشمیری عوام مسلسل 4ہفتوں سے زائد عرصے سے کرفیوکی پابندیوں کے باعث غذائی قلت سمیت مختلف بحرانوں میں مبتلا ہیں اجلاس میں مولانا انس عباسی ،علامہ منظور فیضی ، مولانا شیخ فیاض الرحمان، محمد اسماعیل مجددی، مولانا امجد، مولانا فیاض احمد، مولانا شرافت قادری، مو لانا صادق ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن