اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کی ابتر صورت حال اور معاشی حالت کو زیر بحث لانے کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ریکویشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ایک دو روز میں ریکویذیشن جمع کرا دی جائے گی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر نے ریکوزیشن تیار کر لی ہے منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوائے وقت بات چیت کتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے قبل اپوزیش کی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ حکمت عملی تیار کی جائے گی انہوں نے حکومت نے11سوالات کئے اور کہا کہ کیا عمران خان کی حکومت کی حکومت ان کے جواب دے گی جب بی جے پی کے منشور میں کشیر کو ہڑپ کرنے کی شق شامل تھی تو پھر عمران خان نے نریندر مودی کی جیت کے بارے میں کیوں ٹویٹ کیا دوسرا سوال یہ ہے کہ بی جے پی مقبوضہ کشیر نے جب27مئی2019ء کو اعلان کر دیا تھا مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر دیا تھا تو عمران خان کی حکومت نے کیا پیشگی اقدامات کئے تیسرا سوال یہ ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر ایک لاکھ 80ہزار اضافی فوج بھیجی تو عمران خان نے اس صورت حال سے نمنے کے لئے کیا کیا چوتھا سوال یہ ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے جب مقبوضہ کشمیر کو غصب کرنے کی حتمی تیاریوں کے لئے دورہ کیا حکومت نے اس کا کیونکر نوٹس نہیں لیا پانچواں سوال یہ ہے بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے تمام سیاحوں کو نکا دیا تھا جو آئندہ اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات کا واضح سگنل تھا حکومت نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیا کیا چھٹا سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران نے نریندر مودودی کے عزائم سے صدر ٹرمپ کو اچھی طرح آگاہ کرنے کے لئے کیا کیا ایسا دکھائی دیتا ہے انہوں نے امریکی صدر سے کچھ نہیں کیا انہوں نے کمزور کیس پیش کیا یا کچھ کہا ہی نہیں یا وہ کسی ڈیل کا حصہ بن گئے جس کا زیادہ امکان ہے ۔ ساتواں سوال یہ کہ 5اگست2019ء کے بھارتی اقدام کے بعد کیوں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کیوں متحرک سفارت کاری نہیں کی وزیر اعظم نے کیوں کوئی بیرونی دورہ نہیں کیا جب کہ مودی نے دورے کر کے اپنا موقف پیش کیا آٹھواں سوال یہ وزیر خارجہ نے غیر ملکی دار الحکومتوں کے دورے کرنے کی بجائے اپنے مریدین کی معیت میں پریس کانفرنسیں کرتے رہے نواں سوال یہ کہ مختلف ممالک میں خصوصی ایلچی کیوں نہیں بھیجے گئے دسواں سوال یہ کہ کشمیر پر او آئی سی کی سربراہی کانفرنس بلوانے کے لئے لابی نہیں کی گئی گیرواں سوال یہ ہے کہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد 24گھنٹے کے بعد مریم نواز شریف کو کیوں گرفتا رکیا گیا اس سے قومی اتفاق کو نقصان پہنچا یا گیا کیا کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر یہ گرفتاری موخر نہیں کی جا سکتی تھی