اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کرتارپورراہداری کھولنےکا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پر کیا گیا۔ اس سے سکھ برادری کوبہت فائدہ ہوگا ، امید ہےمعاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کرتارپورراہداری سےمتعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری پرپاکستان کی جانب سےتیاریاں مکمل ہیں، پرامید ہیں معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کھولنےکا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پرکیاگیا۔ کرتارپورراہداری کھولنےکا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پرکیاگیا، کرتارپورراہداری سے سکھ برادری کوبہت فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا امیدہےمعاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا۔ پاکستان کی جانب سے مکمل وفد بھارت جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اقلیتوں کےلیےاقدام کیا۔
یاد رہے کرتارپورراہداری پرپاکستان بھارت مذاکرات کاتیسرادورآج ہوگا ۔دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات واہگہ اٹاری سرحد پر ہوں گے۔ دفترخارجہ کے ڈی جی ساؤتھ ایشیاڈاکٹرفیصل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
خیال رہے پاکستان نے راہداری کھولنے کے لئے95 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا اور کرتار پور راہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔