وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہئیں اورانسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں -وزیراعلیٰ نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے پانی کا جلد سے جلد نکاس یقینی بنایا جائے اورضرورت پڑنے پر سپرے کا استعمال کیا جائے- انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں کوتاہی ہوئی ایکشن ہو گا- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے-انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے موثر آگہی مہم بھی چلائی جائے- وزیراعلیٰ نے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے-
وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکا راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار
Sep 04, 2019 | 20:47