پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت،پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

Sep 04, 2019 | 20:52

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔پولیس کو سائل کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے۔حوالات میں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو عصرحاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔سابق حکومتوں نے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔پولیس کے اندرکرپٹ افسروں اوراہلکاروں کی رتی بھر گنجائش نہیں۔کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔موجودہ خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گےایسا نظام جس پر عوام اعتماد کریں گے۔

مزیدخبریں