لاہور(نیوزرپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں دوبرسوں میں تیز ترین ترقی پر بزدار سرکار مبارکباد کی مستحق ہے۔پنجاب سے ون میں شو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ دو سال میں عثمان بزدار نے پنجاب کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پنجاب بھر میں نئے اکنامک زون، نئی یونیورسٹیاں، نئے کالجز، نئے ہسپتال ، راوی ریور ویو سٹی ،سمیت ،1300 تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کا قیام بزدار حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ کورونا وبا کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا بزدار حکومت کی تعریفیں کر رہی ہے۔ بنیادی طور پر پچھلے 35 سالوں میں نااہل نواز حکومت نے پنجاب کی انفراسٹرکچر اور ترقی پر کوء توجہ نہیں دی۔ صرف موٹر وے اور میٹرو کے نام پر سیاست کی اور کھربوں کی کمیشن لیکر رائے ونڈ سے لندن تک پراپرٹیز بھی بناء جاتی رہی ہیں۔ پچھلے دو سال میں پنجاب حکومت کا کوء کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
عثمان بزدار نے پنجاب میں ترقی کی بنیادرکھ دی:عامر مغل
Sep 04, 2020