فتح جنگ(نامہ نگار)میجرطاہرصادق جیسانڈ ر،ا وربے باک لیڈرآج تک ضلع اٹک کونہیںملا، میجر طاہرصادق نے بطورضلع ناظم اوربطورایم این اے ضلع بھرمیںجوخدمات انجام دی ہیں،انکاکوئی مقا بلہ نہیںکرسکتا،میجرطاہرصادق اپنی کارکردگی کی بناء پرضلع بھرمیںعوامی سطح پربے پناہ مقبول ہے،انہوں نے جرائت وبہادری کے ساتھ غریب اورمظلوم لوگو ںکے مسائل حل کروائے،اورآج میجرطاہرصادق ضلع اٹک کے سیاسی افق پرایساچمکتاہواچاند ہے ،کہ جس کی روشنی پورے پنجاب میںسیاسی اورعوامی حلقوںمیںدکھائی دیتی ہے،ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی شخصیت ملک نصرت خان ماجھیا نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے دور ضلع نظامت میں ضلع اٹک کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جس پرخلوص انداز سے اپنا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ ضلع اٹک کے کونے کونے میں بسنے والی غریب عوام آج بھی انکے دور کو سنہرے حروف سے یاد رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق عوام کا درد دل رکھنے والے حقیقی عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ہر موقع ضلع اٹک کے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باجود میجر طاہر صادق کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں لائی جاسکی ۔