نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکنگ کے بعد مودی کے ٹویٹر اکائونٹ سے کرپٹو کرنسی میں عطیات کی اپیل کی گئی تاہم بعد میں اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ ٹویٹر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کا اکائونٹ ہیک ہونے سے آگاہ ہیں اور اس کو بحال کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔