کابل ( شنہوا+نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت نے امن مذاکرات کی راپ ہموار کرنے کء لئے 7 قیدیوں کے سوا تمام 400 طالبان قیدی رہا کر دیئے،افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن قیدیوں پر دیگر ممالک کو تحفظات ہیں وہ ابھی حراست میں ہیں،فوری رہائی کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ افغان قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے بھی تصدیق کی ہے۔ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا حکومت نے بقایا 400قیدیوں کو بھی رہا کر داہے،سفارتی کوششیں جاری ہیں ہم توقع کرتے ہیں براہ ساست مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔
مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے 7کے سوا افغان حکومت نے تمام 400طالبان قیدی رہا کر دیئے
Sep 04, 2020