پاک افغان فرینڈ شپ گروپ اجلاس، تجارت میں رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی: اسد قیصر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی۔ صدارت کی وزیر دفاع، مشیر تجارت اور سیکرٹری خارجہ نے شرکت کی۔ اسد قیصر نے کہا کہ معیشت بہتر بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ تجارت اہم ہے۔ پاک افغان بارڈر پر تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ عبدالرزاق دائود نے اجلاس کو بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مستحکم بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ علاوہ ازیں ایک ٹوئٹر میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ اگست میں برآمدات ساڑھے 19ف یصد کمی رہی۔ بارشوں کے باعث برآمدات بری طرح متاثر ہوئی یہ عارضی کمی ہے ایکسپورٹرز پر پورا بھروسہ ہے وہ جلد ہی نقصان کا ازالہ کرلیں گے۔ تجارتی خسارے میں مسلسل کمی ہورہی ہے میک ان پاکستان کی پالیسی کو لے کر چلنا ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے پاک افغان بارڈر پر مسائل کے حل پر بریفنگ کی اور کہاکہ پاکستان افغانستان بارڈر پر مسائل موجود ہیں۔ حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ پاکستان افغانستان بارڈر پر ہر قسم کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہو گا، ابھی مجھے طورخم بارڈر سے بے شمار لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شاندانہ گلزار نے کہاکہ ٹریکرز کے معاملے پر ابھی بہت سے مسائل موجود ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان کے تعلقات میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...