لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت علماء حق اہلسنت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی 'تحفظ بنیاداسلام بل کی منظوری کے بعد اس میں رکاوٹوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ مولانا حافظ عبد المجید جہلمی اور قاری زواربہادر سمیت دیگر علماء اہلسنت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں گر فتار قائدین کی رہائی کے لیے بھی قرادادیں منظور کی جائیں گی۔ آج اکابر ین اسلام صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے اور حکومت سے مطالبہ کر یں گے وہ گستاخی کر نیوالوں کو فوری پر گر فتار کر کے سخت سے سخت سزادیں۔