اسلام آباد (نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس سے انتہائی قیمتی اور نادر انمول پینٹنگز کے غائب ہونے کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کرنے اور (15) دن میں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔اس اثنا میں کسی پینٹنگ کو تحفتاََ دینے پر پابندی کے علاوہ کسی بھی پینٹنگ کو دوسری جگہ منتقل نہ کرنے دیا جائے۔مزید بر آں نیب راولپنڈی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں مبینہ طور پر من پسند افراد کی قواعد وضوابط کے خلاف تقرریوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات بھی قانون کے مطا بق مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔