ملتان (خبر نگار خصوصی)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں بکریوں کے ریوڑ رکھنے والے مالکان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ونگ نے نشیمن کالونی میں بکریوں کے ریوڑ کے مالک محمد اسلم پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔بکریوں کے ریوڑ بارے ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کوتحریری درخواست دی گئی تھی جب کہ انفورسمنٹ ونگ نے زکریا ٹاؤن میں بھانے کے مالک کو بھی7ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے15 بھینسوں پرمشتمل بھانے کے گوبر اور آلودگی کی وجہ سے زکریا کالونی کے مکین مسائل کا شکار تھے۔دوسری طرف کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے شہر میں بکریوں کے ریوڑ کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔