حضرت ابوبکرؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے: مفتی عبدالحمید

خانیوال(نمائندہ خصوصی )جماعت اہلسنت پاکستان ضلع خانیوال کے زیر اہتمام تاجدارصداقت سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت۔ہنگامی اجلاس پیپل والی مسجد میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر ضلع جماعت اہلسنت مفتی عبدالحمید چشتی نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملعون مرتدآصف رضا علی اور تقی جعفرکے خلاف6ستمبر بعدنماز عصر میلاد مصطفی چوک سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔مفتی عبدالحمید چشتی نے کہاکہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے۔ آصف علوی اورتقی جعفر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ شیخ ذوالفقارعلی رضوی محمدصفدرشاہ قادری‘محمدشاہدرضا قادری‘حاجی محمد اکمل حامدی ‘محمداویس عطاری‘محمد منظور سلطانی ‘مبشرمنظوراوراحمدرضا نے کہاکہ گستاخانہ الفاظ استعمال کرنیوالے کسی بھی گمراہ شخص کو برداشت نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...