واربرٹن (نامہ نگار)بلدیہ واربرٹن کی نااہلی کے باعث کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، سیوریج کا گندہ پانی گلیوں میں ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگا عوام سراپااحتجاج بن گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے محلہ عید گاہ، مکہ کالونی، قاضی کالونی، 30 فٹا بازار، کلمہ چوک، گلی ضلع دار والی، سبزہ زار کالونی و دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے سے گلی محلوں میں تعفن پھیل رہا ہے، نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں جمع ہونے سے علا قہ مکینوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خد شہ ہے، حکام کی مسلسل چشم پوشی سے دفتر محکمہ زراعت، بوائز و گرلز سکول، دفتر تعلیم اور لائیو سٹاک جانے والے راستوں میں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔