کالے پتھر سے ہینڈی کرافٹس بنانے کا فن ٹیکسلا کا منفرد اعزاز ہے،کمشنر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کالے پتھر سے ہینڈی کرافٹس بنانے کی 21 ورکشاپس آسان شرائط پر عرصہ10سال کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعہ دستکاروں کے حوالے کیںاس حوالے سے ٹیکسلا میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک، ڈائریکٹر لاہور یاور مہدی اور ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی امجد عباس بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ کالے پتھر سے ہینڈی کرافٹس بنانے کا فن ٹیکسلا کا منفرد اعزاز ہے اور دستکاروں کو چاہئے کہ  اپنی اشیاء کو بیرون ممالک میں بھی متعارف کرائیں جس کے لئے ای کامرس کے جدید طریقوں کو بھی استعمال کیا جائے مارکیٹینگ کے اصولوں کے مطابق پیکنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے جس سے ہینڈی کرافٹس کی پیکنگ بھی دلکش ہونی چاہئے جس سے اندورن اور بیرون ملک ہینڈی کرافٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گاایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ گندھارا آرٹ ویلج ٹیکسلا ایک اہم پراجیکٹ ہے جس کے لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اس علاقہ میں ہینڈی کرافٹس کو فروغ دے رہا ہے قرعہ اندازی میں 48دستکاروں نے حصہ لیا جن میں ورکشاپس 21دستکاروں کے حوالے کی گئیں جو ماہانہ 3000روپے کرایہ بھی ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن