اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن سے متعلق وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو جگ ہنسائی کے مترادف قرار دیکر عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم آدھی سے زیادہ پارلیمنٹ پر مشتمل اپوزیشن کو بھارت سے ملانے پر قوم سے معافی مانگیں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے فیٹف کے حوالے سے اپوزیشن بارے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بے وقوف شخص ہی اپنی جان سے عزیز ملک پر اپنے زاتی مفاد کو ترجیح دیکر پاگل پن کا مظاہرہ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو قومی معاملات اظہار خیال سے قبل سو بار سوچ بچار کرنی چاہئے فیٹف جیسے حساس معاملہ پر تنقیدی بیان بازی عہدہ وزیراعظم کے شایان شان نہیںنیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت۔نے مشکل میں گھٹنے پکڑنا اور بعد میں زبان درازی کرنا وطیرہ ںنالیا ہینیر بخآری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی سلامتی کے معاملے پر دباؤ کی بجائے شہادتیں قبول کی ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بے اہمیت کرنے والی حکومت کو قانون سازی پر متوجہ کرنے والی اپوزیشن نے ملکی قومی عوامی مفاد کی قانون سازی میں کوئء رکاوٹ نہیں ڈالی نیر بخآری نے مزید کہا کہ صدر ہاؤس کو آرڈینینس فیکٹری بنانے والے وزیراعظم کی منہ سے قانون سازی کا زکر عجوبہ ہے نیر بخاری نے کہا کہ ملکی سلامتی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیع ہے لیکن وزیراعظم پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کی پالیسی ترک کریں ۔