رینٹل پاورپراجیکٹ ریفرنس، شریک ملزم سابق سیکرٹری پانی و بجلی اسماعیل قریشی کی بریت درخواست پر سماعت ملتوی 

Sep 04, 2020

اسلام آباد ( نا مہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت رینٹل پاورپراجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پانی و بجلی اسماعیل قریشی کی بریت درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔جمعرات کے روز سماعت کے دوران اسماعیل قریشی عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے بریت کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی21 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں