اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے جناح گارڈن کے علاقے سے نایاب نسل کا پینگولین قبضہ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق پینگولین کو او ایل ایکس پر بیچا رہا تھا،اسلام آباد آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے پینگولین کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چھوڑ دیا،پینگولین دنیا بھر میں معدومیت کا شکار جانور ہے،پینگولین کی 80 فیصد آبادی ختم ہوچکی ہے ،پینگولین کا استمال ادویات میں کیا جاتا ہے،پینگولین کا گوشت چین اور ویت نام میں 300 ڈالرز فی کلو تک میں فروخت ہوتا ہے۔
جناح گارڈن کے علاقے سے نایاب نسل کا پینگولین قبضہ میں لے لیا
Sep 04, 2020