حاجی مہر دین خاصخیلی ساتھیوں سمیت جسقم چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل

Sep 04, 2020

دریا خان مری( نامہ نگار )جسقم یونٹ سٹی کے صدر حاجی مہر الدین خاصخیلی اپنے ساتھیوں سمیت جسقم تنظیم کو الوداع کہہ کر پاکستان کے قومی دھارے میں شامل ہوگئے ان کے ساتھیوں میں جسقم ممبروں شاہنواز سولنگی ایاز مری سائیں بخش مری نے بھی جسقم تنظیم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا اور پاکستان کے قومی دھارا میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی مہر الدین خاصخیلی نے کہا کہ ہم غلط صحبت اور غلط راستے پر تھے اب میرا اور میرے ساتھیوں کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزیدخبریں