بنگلہ دیش پاکستان سے ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلئے پراعتماد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ التوا شدہ ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا مگر یہ آسانی سے ری شیڈول ہوجائے گا،اس کیلئے چھوٹی سی ونڈو درکار ہے، ہم اس حوالے سے جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ پہلے ہی کھیل چکی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن