ملتان(نمائندہ نوائے وقت)صوبہ بھرکے سرکاری سکولوںلیبارٹریوں کیلئے خریدے گئے سامان اور فرنیچر کی خریداری میں بڑے پیمانے پرگھپلے سامنے آگئے ، رپورٹ طلب کرلی گئی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہد ے میں آیا ہے کہ متعدد سکولوں نے اپنے اثاثوں خصوصا آئی ٹی ، سائنس لیبارٹریوں اور فرنیچر کے بارے میں سکول انفارمیشن سسٹم درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے سٹا ک رجسٹرر میں درج ہے ۔لہذا سکولوں کیلئے خریدے گئے تمام سامان کی تفصیلات دوہفتوں میں سیس پر اپ لوڈ کی جائیں۔