ملتان(نمائندہ نوائے وقت)صوبہ بھرکے سرکاری سکولوںلیبارٹریوں کیلئے خریدے گئے سامان اور فرنیچر کی خریداری میں بڑے پیمانے پرگھپلے سامنے آگئے ، رپورٹ طلب کرلی گئی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہد ے میں آیا ہے کہ متعدد سکولوں نے اپنے اثاثوں خصوصا آئی ٹی ، سائنس لیبارٹریوں اور فرنیچر کے بارے میں سکول انفارمیشن سسٹم درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے سٹا ک رجسٹرر میں درج ہے ۔لہذا سکولوں کیلئے خریدے گئے تمام سامان کی تفصیلات دوہفتوں میں سیس پر اپ لوڈ کی جائیں۔
سرکاری سکولوں کی لیبارٹریوں کیلئے سامان اور فرنیچر کی خریداری میں گھپلے، رپورٹ طلب
Sep 04, 2020