نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس رواں ہفتے عدالت جمع کرائی جائیں گی،ڈاکٹر نے ہوائی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا: ذرائع

Sep 04, 2020

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس رواں ہفتے کے آخر تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی۔لندن میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بورڈ نے موجودہ طبی صورتحال میں ان کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے ہاسپٹلز میں کرونا کی صورتحال کی وجہ سے سابق وزیراعظم کا ڈاکٹرز آن لائن چیک اپ کر رہے ہیں۔ان کے تازہ ترین بلڈ ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جن میں ان کے دل کی شریان کی بندش کے حوالے سے صورتحال ابھی بھی تشویشناک ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو دل کی بند شریان کھولنے کی حوالے سے آپریشن کروانے کی ایک بار پھر ہدایت کی ہے۔ڈاکٹرز نے انھیں ہوائی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر کی صورت میں ان کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں