لیہ( کورٹ رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیاض احمدندیم نے تحصیل لیہ میں مختلف مارکیٹوں، سبزی و فروٹ فروشوں،دوکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پائے جانے پر مختلف دوکانداروں کے خلاف 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح ملک محمدسمیع نے کروڑ اور فتح پو رمیں مختلف میٹ شاپس، سبزی و فروٹ، سویٹس،بیکری، ہوٹلزو دیگر دکانوں کا معائنہ کیااورخلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانداروں کو25ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔