ملتان (کرائم رپورٹر) ممتاز آباد کے رہائشی شہری کے گھر داخل ہو کر مارپیٹ اور تشدد کرنے والے تھانہ پرانی کوتوالی بہاولپور کے ایس ایچ او سمیت 3 تھانیداروں اور دیگر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے تھانہ پرانی کوتوالی کے ایس ایچ او طاہر اقبال نے ٹی ایس آئی آصف مصطفی ‘ اے ایس آئی محبوب ضیاء اور ممتاز آباد پولیس کے کانسٹیبلوں اکمل‘ عابد وغیرہ کے ہمراہ ممتاز آباد کے رہائشی شوکت علی کے گھر چھاپہ مارا اور اسکے بیٹے کو گرفتار کر لیا پولیس ملازمین نے گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ مار پیٹ کی اور نقدی وغیرہ بھی چوری کرنے کی کوشش کی پولیس کے مطابق شوکت کے بیٹے کے خلاف 30 لاکھ روپے کی خوردبرد کا مقدمہ تھا جس کی گرفتاری کے لئے وہ آئے تھے شوکت کے مطابق ذیشان مڑل اور کامران مڑل نے پولیس کی ملی بھگت سے ناجائز کیس درج کیا جبکہ ذیشان اور کامران تفتیش میں جھوٹے ثابت ہو گئے تھے گرفتاری کے لئے تھانیداروں کی بھاری ٹیم گھر آئی جو کو معنی خیز ہے ۔تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ کے بعد ایس ایس پی آپریشن ملتان اس معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔