مُلتان (سماجی رپورٹر) جماعتِ اہلِ سُنت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ خالد سُلطان قادری نے اعلان کیا ہے کہ 4 ستمبر مُلک بھر میں یومِ عظمتِ صحابہ ؓ و اہلِ بیت ؓ کے طور پر منایا جائے گا انہوں نے ایک بیان میں خُطباء و آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں صحابہ کرام ؓ اور اہلِ بیت ؓ اطہار کے فضائل و مناقب بالخصُوص خلیفہِ اوَل حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی افضلیت کے موضوع پر خطاب کریں۔