سانپ کی کھال برآمد کرنے والادنیا کا سب سے بڑاملک

انڈونیشیا سانپوں کی کھال برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں درجنوں ایسی فیکٹریاں ہیں جو سانپوں کا چمڑا تیار کرتی ہیں۔

انڈونیشیا میں سانپ کا چمڑا تیار کرنے والی فیکٹریاں ہر ہفتے ہزاروں سانپوں کا شکار کرکے انہیں پانی ڈال دیتی ہیں اور جب سانپ کی کھال نرم ہوجائے تو اسے اتار لیا جاتا ہے اور خشک کرنےکےلیے دھوپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔

کچھ فیکٹریاں کھال سکھانے کےلیے تندور کا استعمال بھی کرتی ہیں جبکہ کھال اتارنے کے بعد اس میں لوہے کا ایک راڈ ڈال دیا جاتا ہے تاکہ ان کی جلد کو مناسب طریقے سے پھیلایا جا سکے۔

سانپوں کے چمڑے سے بنی چیزیں مغربی ممالک میں تین تین لاکھ روپے تک بکتی ہیں لیکن انڈونیشیا میں سانپ کے چمڑے سے بنی فی کس چیز کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن