بھارتی آبی جارحیت ، دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملتان کی نواحی بستیاں زیر آب

ملتان:  بھارتی آبی جارحیت اور مسلسل بارش کی بعد دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے متعدد زرعی اراضی اور آباد یاں دریا نظر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث شیر شاہ کے علاقے بستی والوٹ میں مخلتف دیہا توں کو آپس میں ملانے والی کئی رابطہ سڑکیں بھی پانی میں بہہ چکی ہیں۔

دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے ۔جس سے مختلف بستیاں زیر آب آنے سے درجنوں مکانات متاثر ہونے کیساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پانی دریائی حدود سے نکل کر متعدد دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہےاور یہ سلسلہ وقت گزرتے ساتھ برھتا جارہا ہے۔سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خیمے فراہم نہیں کئے گئے۔جس کی وجہ سے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبورہیں۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں جناح اور چشمہ بیراج کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔جس کے باعث نشیبی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہوگئیں ہیں ،اس کے علاوہ رحیم یار خان کی تحصیل ظاہر پیر میں دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر درمیانے درجے نے سیلاب نے،مقامی بستی کا زمینی راستہ بھی منقطع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن