وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان ایکشن، شدید بارش کے دوران بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شدید بارش کے دوران بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج روٹین کی میٹنگز منسوخ کر کے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے شہر کے دورے پر نکلے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہراہ قائداعظم، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اوردیگر علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کاجائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کا بھی معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیا-

وزیراعلی عثمان بزدارنے شہر میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کے ذریعے بارشی پانی کو محفوظ کیاجا رہاہے اور انتظامیہ سمیت واساحکام نکاسی آب کوکم سے کم وقت میں یقینی بنا رہے ہیں -انہوں نے کہاکہ لاہور میں ایسے مزید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنائیں گے تاکہ نکاسی آب کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے-وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔

انہوں نے کہاکہ میں عوام سے ہوں اورعوام کی مشکلات کے جلد ا زالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیاہے اور ٹیمیں ہرعلاقے میں نکاسی آب کے کام میں مصروف ہیں اور اس تمام عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے۔ ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں اورمیں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہاکہ نکاسی آب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گااورشہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران نکاسی آب کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں -وزیراعلیٰ نے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کا بھی مشاہدہ کیا-

ای پیپر دی نیشن