وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب نجی بینک میں گیس دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کاحکم دیاہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں حقائق سامنے لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے واقعہ میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -