ہالینڈ کے سابق سفیر پاکستان معظم خان  تعیناتی

Sep 04, 2020

وقار ملک

مکتوب بیلجنیم

وقار ملک

ہالینڈ کے سابق سفیر پاکستان معظم خان
 تعیناتی کی خبر سن کر یورپ سمیت برطانیہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی

برطانیہ کے لیے ہائی کمشنر نامزد ہو گے آپکی دوبارہ ہائی کمشنر تعنیاتی پر یورپ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہالینڈ میں معظم خان نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے لیے لاتعداد ایسے  تاریخی کام کیے جو آج بھی کمیونٹی میں شہرت رکھتے ہیں آپ نے کمیونٹی کو ایک پلیت فارم پر اکھٹا کیا اور پاکستان کے قریب تر کیا آپ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کی جنھوں نے کشمیریوں کی تحریک چلائی اور امن کے قیام کے لیے کام کرنے والوں کا ساتھ دیا آپ کی برطانیہ میں تعنیاتی پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی میں اعتماد بڑھا اور خوشی کہ لہر دوڑ گئی کشمیریوں کا کہنا تھا کہ معظمْ خان کی آمد سے تحریک کشمیر کو تقویت ملے گی اور پاکستان کا مضبوط موقف اجاگر کرنے کا بھی موقع ملے گا گزشتہ روز وفاقی عزیز شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اورسیز کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشاں ہے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار اور محنتی سفارت کار دنیا بھر میں تعنیات ہیں جو پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں برطانیہ میں معظم خان کی تعنیاتی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح پاکستان کی حکومت سنجیدہ ہے اور سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے معظم خان پاکستان کا ایک تجربہ کار اور محنتی سفارت کار ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہالینڈ کے سابق سفیر اور موجودہ ایڈیشنل سیکریٹری فارن افیئر معظم خان نے یورپ میں کمیونٹی کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی اور مسئلہ  کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی آپکی برطانیہ میں تعنیاتی پر ممتاز سرینگر کے  کشمیری حریت پسند راہنماء  یواین کے مستقل ممبر انسانی حقوق اوکے سی کے چیئرمین لندن  کے معروف قانون دان برسٹر مجید ترمبو نت کہا کہ پاکستان کی بھرپور نماہندگی کرنے میں معظم خان کا کوئی نعم البدل نہیں آپ کے دل میں کشمیر رہتا ہے آپ دل و جان سے کشمیر کی نمائندگی کرنے والی شخصیت ہیں انھوں نے کہا کہ ہالینڈ میں آپ نے بحیث سفیر ہمیشہ کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہمیں یقین ہے کہ آپ برطانیہ میں کشمیریوں کو وقت دیں گے اور برطانوی وزراء   سفراء   کو بھی کشمیریوں کو حقوق دلوانے میں قائل کریں گے یاد رہے کہ معظم خان کی تعنیاتی کی خبر سن کر یورپ سمیت برطانیہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کشمیری اور پاکستانی ان کی آمد کے منتظر ہیں اور برطانیہ کے شہر کوونٹری میں آپ کے چاہنے والوں نے آپ کی آمد پر محفل کے انعقاد کا اہتمام بھی کر رکھا ہے جبکہ برسلز ہالینڈ سمیت کشمیری آرکنازیشن OKC بھی آپ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرے گی۔

مزیدخبریں