انسداد دہشتگری کی عدالت نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگری کی عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پرتوڑ پھوڑاور ہنگامہ آرائی کے درج مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے.عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو 11 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت کے روبرو درخواستگزار کیپٹن (ر) صفدر نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن