پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق ٹیسٹ کرکٹر  اور کپتان سلیم ملک کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب  ایک بار پھر مسترد کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان سلیم ملک کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مسترد کردیا ہے،پی سی بی نے جواب مسترد کر کے سلیم ملک کو اپیل کا حق بھی دے دیا ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پابندی کے خاتمے کے حوالےسے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 18 اگست کو اپنا دوسرا جواب جمع کروایا تھا،سابق کپتان نے جواب مسترد ہونے پر اپیل دائر کر دی ہے، سابق کپتان نے اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں جمع کروائی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپیل پر سماعت کے لیے پینل کا اعلان کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن