صاد ق آباد (خبر نگار)سانحہ بھونگ میں گرفتار شرپسندوں کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی 85 ملزم نامزد 10بے گناہ قرارانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نامزد ملزمان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،سپریم کورٹ کے احکامات پر نقصان کی ادائیگی کیلئے نوٹیسز جاری۔تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقے بھونگ گنیش مندر کیس میں گرفتار شرپسندوں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیاگیا تھا گرفتار شرپسند عناصر کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت بہاول پور پیش کیاگیاتھاجہاں فاضل عدالت کو بتایاگیاگرفتار95شرپسندعناصر میں سے 10 کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم شناخت پریڈ کے عمل کے دوران بے گناہ قرار دیاگیا جس پر فاضل عدالت نے 10بے گناہ قرار پائے جانے والے افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ 85نامزد ملزمان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ملزمان سے نقصان کی وصولی کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے جسکے ملزمان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان ملزمان سے مندر کی تزین وآرائش کیلئے 10 لاکھ وصولی کئے جائیں گے جس میں فی کس کو 15 ہزار سے زائد رقم 4 ستمبر تک ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔