ورلڈ فوڈ پروگرام: 6 خصوصی طیارے  2 ہیلی کاپٹر اسلام آباد پہنچ گئے 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے لیے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت جاری ہے، بین الاقوامی فوڈ پروگرام کے تحت 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر دفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے چھے خصوصی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر اسلام آباد لینڈ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں کرائسزمینجمنٹ ڈویڑن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کو خصوصی این او سی کا اجرا کیا تھا۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کے لیے آپریٹ ہوں گے جبکہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان روانہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...