لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت پسند رہنما علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننا بھارتی حکمرانوں کا پاگل پن ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی قابض افواج نے جس طرح سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو چھینا اور "گرفتار" کیا اور اہل خانہ کو وصیت کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی، بھارتی حکمرانوں کے پاگل پن کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد بھارتی جمہوریت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ہے۔