مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب رات کے وقت اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونیوالے مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے غزہ کے مشرقی علاقوں میں کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان پیٹ میں گولی لگنے سے شہید جب کہ پانچ بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔