عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں،پیر اعجاز شاہ 

Sep 04, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر)پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست ویژن نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں،گورونانک یونیورسٹی کا منصوبہ بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے اسکے تمام تر تعمیراتی کام کوجلد از جلد مکمل کیا جائے،تمام تر وسائل کو ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل میں نہایت شفاف انداز میں استعمال کیا جائے۔ ننکانہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصوراحمد خان نیازی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمدعاطف،سابقہ ایم این اے چوہدری بلال ورک،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر طارق سعیدگھمن،سابقہ ایم پی اے رائے اسلم کھرل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد محسن صلاح الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد علی منہاس،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت وٹو،سی ای او ایجوکیشن احسن فریدسمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں