سندھ اور پنجاب سے مجموعی  طور پر 17لاکھ سے زائد بیلز جننگ فیکٹریوں میں پہنچ گئی :رپورٹ

ملتان ،رحیم یا رخان(خبرنگار خصوصی ،بیورورپورٹ) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے ملک بھر کپاس کی پیداوار بارے کاٹن ایئر2021-22ء اولین پیداواری اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔جس کے مطابق31اگست تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 17لاکھ91ہزار125بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جن میں سے  پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں پانچ لاکھ45ہزار بیلز جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں بارہ لاکھ 46ہزار بیلز پہنچی ہیں  ۔رپورٹ کے مطابق اب تک ٹیکسٹائل ملز نے ملک بھر جننگ فیکٹریوں سے پندرہ لاکھ دس ہزار بیلز خریدیں ہیں ، 200بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو لاکھ80ہزار بیلز ابھی بھی جننگ فیکٹریوں میں قابل فروخت پڑی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن