ملتان ( خبر نگار خصوصی )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار دھان کی کٹائی کیلئے کبوٹا ہارویسٹر کے استعمال کو ترجیح دیں۔کبوٹا مشین سے کٹائی کی صورت میں گہراہل /ڈسک ہیرو اور روٹا ویٹر چلاکر زمین کو تیار کریں۔اگر کٹائی کمبائن ہارویسٹر سے کروائی ہے تو گندم ہیپی سیڈر ڈرل سے کاشت کریں اس سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔کمبائن ہارویسٹر سے کاٹی گئی فصل کے مڈھوں کو کترنے کیلئے رائس سٹراچاپرکا استعمال کریں۔